انٹرنیشنل

برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ  ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک اور  شخص زخمی ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو  حادثہ برطانیہ کے جزیرے ‘Isle of Wight’  میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے۔

فلائٹ آپریٹر نارتھمبریا ہیلی کاپٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 9 بجے سینڈاؤن ائیرپورٹ سے پرواز پر روانہ ہوا تھا جس میں 4 افراد سوار تھے اور یہ پرواز تربیتی مشق کے طور پر کی جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق تقریباً 24 منٹ بعد شینکلن کے علاقے میں سڑک کے قریب کھیت میں ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ریسکیو  ادارے جائے حادثہ پہنچے اور  علاقےکو گھیرے میں لینےکے بعد قریب کی سڑک کو  آمدو رفت کے لیے بند کردیا۔

 ہیلی کاپٹر گرنےکی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، برطانیہ کی ائیر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ماہرین کو جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button