پاکستان

عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پاٹی عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا تھا۔

 سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا  ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضہ کرتا ہے، میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہرقسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے، جس کا کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button