پاکستان

عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت، طبی معائنے کی درخواست دائر

راولپنڈی: بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت کے باعث طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ 

علیمہ خان نے عمران خان کے طبی معائنے کےلیے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کو آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج نے آخری مرتبہ 4 نومبر 2024 کو ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا تھا۔ 

علیمہ خان کی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے ماتحت ڈاکٹروں پر ہمیں اعتماد نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے،  سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جائے۔ 

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 29 اگست کوجواب طلب کر لیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button