کھیل

وویمن ورلڈ کپ، انعامی رقم میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) وویمن ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں کتنا اضافہ ہوا؟ یہ رقم پچھلے ورلڈ کپ سے کتنی زیادہ ہے؟ اس حوالے سے آئی سی سی نے تمام اعداد و شمار جاری کر کے چونکا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم میں 297 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو رواں سال 4.48 ملین ڈالر ملیں گے جو 2022ء کے 1.32 ملین کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.24، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر ملیں گے، ویمن ورلڈکپ ٹیم میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔ آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔ اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button