پاکستان

تربت میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، گاڑی تباہ

کوئٹہ (کھوج نیوز) تربت میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے نوانو میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button