یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے کروڑوں روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) یورپی یونین نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے فوری طور پر کروڑوں روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد دے رہے ہیں، پاکستان میں تباہ کن فلیش فلڈز سے متعدد افراد جاں بحق اور لاپتہ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ یورپی یونین نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ یورپی یونین کے مطابق امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی، سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کیلئے کیش معاونت فراہم کی جائے گی اور یورپی یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔