شوبز

اداکارہ کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کیوں کہا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کیوں کہا؟ اس حوالے سے اصل حقائق سامنے آنے کے بعد مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کومل عزیز نے کہا کہ کام کرنے کے گھنٹے بہت زیادہ تھے، مجھے انڈسٹری میں معاوضے کے حوالے سے مسائل نہیں تھے کیونکہ میں اپنے بزنس سے پیسے کما رہی تھی لیکن ہاں مجھے ماحول سے مسائل تھے۔ اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میرا کوئی دوست نہیں بلکہ اس انڈسٹری میں کسی نے دوست نہیں بنائے ، دوست صرف انسٹاگرام اور فیس بک کی حد تک ہیں۔ کومل عزیز کا کہنا تھا کہ باتھ روم صاف نہ ہونے، وقت پر کھانا نہ ملنے اور شوبز کی سیاست کی وجہ سے ذہنی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button