ٹیکنالوجی

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر افراد کیلئے گوگل میپس زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے جس بناء پر انتظامیہ نے گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب گوگل کا یہ نیوی گیشن ٹول اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں زیادہ کارآمد بننے والا ہے۔ نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں گوگل میپس ایک نئے فیچر لائیو اپ ڈیٹس سے لیس ہوگا۔ لائیو اپ ڈیٹس گوگل میپس میں نئے قسم کا نوٹیفکیشن ہے جسے مخصوص حالات میں استعمال کیا جاسکے گا۔ جیسے آپ فلائٹ ٹریکنگ کرنا چاہتے ہیں، ڈیلیوری ٹریکنگ یا نیوی گیشن کر رہے ہیں تو پھر اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ فیچر گوگل میپس کے دیگر فیچرز یا نوٹیفکیشنز سے بالکل مختلف ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لائیو اپ ڈیٹ مسلسل اسکرین پر نظر آئے گی بلکہ گوگل میپس سے باہر نکلنے پر بھی یہ فیچر کام کرتا رہے گا۔ یعنی لاک اسکرین پر بھی آپ اس نیوی گیشن نوٹیفکیشن کو دیکھ سکیں گے۔ اس سے آپ ایک نظر میں دیکھ سکیں گے کہ سفر کتنا باقی رہ گیا ہے یا کوئی اور ٹاسک کیسے چل رہا ہے۔ اس فیچر کا اشارہ گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے دیا جا رہا تھا مگر اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔ ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ 16 کے بیٹا (beta) ورژن میں دیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف کو منزل کی تلاش میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button