سوشل ایشوز
سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان، تاریخ ساز ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی (کھوج نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ کونسا نیا تاریخ ساز ریکارڈ بنا ڈالا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد آج سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 144 روپے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر پہنچ گئی ہے۔