کھیل

سپورٹس بورڈ اور ہاکی کے کھلاڑیوں میں اختلاف کیوں؟

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہاکی کے کھلاڑیوں میں اختلاف کیوں؟ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کا بیرون ملک دورے پر بل ادا نہ کرنے کی بات غلط ہے، ایک بار بل ادا نہ کرنیکا مسئلہ ہوا تھا لیکن روٹین میں ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ سمجھتا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات ٹھیک نہیں، ہاکی فیڈریشن مالی معاملات کو اپنے قانون کے مطابق دیکھتی ہے، اسپورٹس بورڈ کہتا ہے کھلاڑی کو 400 روپے ڈیلی الاؤنس دو، کھلاڑی 100 ڈالر پر مطمئن نہیں،400 روپے پر کیسے کھیلے گا، ہاکی کا کھلاڑی 400 روپے ڈیلی الاؤنس پر نہیں کھیلے گا، ہاکی فیڈریشن 100 ڈالر کے قریب کھلاڑی کو الاؤنس دیتی ہے۔ سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے پاس اپنا اسٹیڈیم نہیں، ہاکی فیڈریشن کے پاس صرف قومی ٹیم ہے جسے دوروں پر بھیجا جاتا ہے، ہاکی فیڈریشن اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، پرائیویٹ اسپانسر شپ کے ساتھ حکومت پیسے دیگی تو ہاکی فیڈریشن چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button