عمران خان کی طبیعت کیسی ہے؟ علیمہ خان نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں طبیعت کیسی ہے؟ اس حوالے سے ان کی بہن علیمہ خان نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی مگر نہیں کرائی گئی تاہم بیرسٹر گوہرکی ملاقات ہوئی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پرفیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلے ان کی فیملی کھڑی ہوگی، ان کی صحت کولیکرسنسنی پھیلائی جا رہی ہے جوکہ سچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چیک اپ ان کے اپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے، چیک اپ کیلئے ان لوگوں کے ارادوں پرہمیں یقین نہیں، عظمی خان نے عمران خان کی صحت کیلئے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔