ٹیکنالوجی

سوشل صارفین کیلئے بڑی خبر، انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کیلئے نیا فیچر متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے کیونکہ انسٹام گرام میں ریلز ویڈیوز بنانے کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو کہ دلچسپ و حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز ویڈیوز دیکھنے کے لیے پکچر ان پکچر فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔ اس فیچر سے صارفین دیگر ایپس کو استعمال کرتے ہوئے انسٹا گرام ریلز کو اسکرین پر ایک چھوٹی ونڈو میں دیکھ سکیں گے۔ پکچر ان پکچر سے صارفین کو ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ یا دیگر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے انہیں اس نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے پوپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مختلف ایپس جیسے ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر پکچر ان پکچر سپورٹ کافی عرصے سے موجود ہے مگر انسٹا گرام میں اب جاکر اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کا اشارہ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ ماہ پہلے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button