نگرنگرسے

دریائے ستلج، بند ٹوٹنے سے کئی آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں

بہائولنگر (کھوج نیوز) بہائولنگر میں بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج کے کنارے پر مقیم کئی آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئی ہیں جبکہ بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصیلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے اور بہاؤلنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار محصور افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔ بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہا ؤمیں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button