سوشل ایشوز

ہوشیار …خبردار! محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی، بارشیں ہی بارشیں

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیار … خبردار! محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارشیں ہی بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہے، ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، اس نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے تیز مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 10 ستمبر کے دوران تھر پار کر مٹھی، اسلام کوٹ ، ننگرپار کر ، چھاچھرو، ڈیپلو، عمرکوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، خیر پور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان ، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، کشمور ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکار پور ،گھوٹکی اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں سے کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ تیز بارشوں سے میر پور خاص، شہید بینظیر آباد ، تھر پارکر، خیر پور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدر آباد کے علاقے بھی زیر آب آنیکا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی 6 سے 8 ستمبرکے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش سے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صور تحال مزید خراب ہو سکتی ہے، برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button