پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی، فی یونٹ کتنے کا ہوگا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان نیپرا کی جانب سے کیا گیا ہے ؟ اب بجلی کے فی یونٹ کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کا اطلاق کے الیکڑک اور ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button