9مئی کیس، شاہ محمود قریشی کو آزادی، یاسمین راشد کو قید کی سزا

لاہور(کھوج نیوز) 9مئی کے ایک اور کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو آزادی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیاجس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ عدالت نے میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو کیس میں بری کردیاگیا۔