پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ ایمرجنسی کس حوالے سے لگائی گئی ؟ تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رواں برس مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس بلانے کا اعلان کیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات میں کمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔ کابینہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ارکان نے انفراسٹرکچر کی بحالی، کسانوں کی معاونت اور نقصانات کے ازالے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ایک پروگرام کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ہے ،پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں،سیلاب سے فصلوں کے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے راتوں رات نہیں نمٹا جاسکتا ، بہت بڑے چیلنجز ہیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ، ایک روڈ میپ بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button