کھیل

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی چھٹی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلی پوزیشن حاصل نہیں کر سکا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کے بابر اعظم کا رینکنگ میں تیسرا نمبر برقرار ہے۔ ون ڈیرینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجے ترقی کے بعد 19 ویں جبکہ جوز بٹلر 7 درجے ترقی کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہراج کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 16 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید 7 درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کے کوشال پریرا 3 درجہ بہتری کے بعد 9 ویں پوزیشن پر آگئے۔ یواے ای کے کپتان محمدوسیم 4 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے بابر اعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں ، رضوان 6 درجہ تنز لی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے۔ حسن نواز کی بھی 4 درجہ تنزلی ہوئی اور وہ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پرچلے گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 2 درجہ بہتری کے بعد 57 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر چلے گئیجبکہ پاکستان کے سفیان مقیم نے 7 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 15 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبرپر آگئے جبکہ ابرار احمد 39 درجے کی چھلانگ کے بعد 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن ہے۔پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 10 آل رانڈرز میں شامل ہوگئے، وہ 5 درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button