آئی فون 17 کے ماڈل متعارف، قیمتیں بھی سامنے آگئیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون 17سیریز کے 4ماڈلز متعارف کروا دیئے ہیں ان کی قیمتیں کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار بھی سامنے آگئے ہیں، صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران آئی فون 17 ، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کو پیش کیا گیا۔ اس بار ایپل نے آئی فون پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر کو دی ہے۔ وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو تمام فونز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بیٹری لائف بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے پہلے سے کچھ بڑا 6.3 انچ کا ہے۔ یہ پرو موشن ڈسپلے ہے جس میں آل ویز آن کا فیچر دیا گیا ہے جو پہلے صرف پرو ماڈلز میں ہی دستیاب تھا۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہے۔ سرامکس شیلڈ 2 سے فون کو خراشوں یا گرنے پر تحفظ ملتا ہے جبکہ کمپنی نے پورے دن کی بیٹری لائف کا وعدہ کیا ہے۔ ایپل کا یہ نیا فون اس کمپنی کی تاریخ کا پتلا ترین فون ہے۔ اس کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر جبکہ وزن 165 گرام ہے۔ آئی فون 16 کی موٹائی 7.8 ملی میٹر ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئی فون ائیر کتنا پتلا ہوگا۔ اس کے ٹائٹینیم المونیم فریم کو سرامکس شیلڈ 2 سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر اے 19 پرو چپ اور 12 جی بی ریم ہے۔ ایپل کے مطابق سنگل چارج پر فون پورے دن کام کرسکے گا۔ دونوں فونز کے بیک پر 48 میگا پکسل کے 3 کیمرے ہیں جو 8k ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ دونوں فونز میں تیز انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 چپ دی گئی ہے۔ ایپل کا دعوی ہے کہ دونوں فونز کی بیٹری بہت طاقتور ہے اور مسلسل 39 گھنٹے تک ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے۔ آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ آئی فون 17 ائیر کی قیمت 999 ڈالرز، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ تمام فونز کی اسٹوریج کم از کم 256 جی بی ہوگی جبکہ یہ 19 ستمبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔