پاکستان
حکومتی دعوے ٹھس، 20کلو آٹے کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی، غریب رل گئے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کے دعوے ٹھس، 20کلو آٹے کی قیمت آسمانوں پر پہنچنے کے بعد غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی چھوٹی مارکیٹوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری نرخ 1810 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسی طرح چکی کا آٹا بھی 130 روپے سے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔