پاکستان

سیلاب پر سیاست نامنظور: مریم نواز کا دوٹوک اعلان

چکوال (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب پر کسی کو بھی کسی قسم کی سیاست نہیں کرنے دیں گے ، اگر یہ عوام کا احساس نہیں کرسکتے تو کم از کم اس پر سیاست بھی نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بد ترین سیلاب آیا، تین دریاں کے سیلاب نے تباہی مچائی لیکن افسوس ہے کہ دوسرے صوبوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزرا کا کام اے سی والے کمروں اور گاڑیوں میں گھومنا نہیں ہے، جن کو سڑکیں ، لیپ ٹاپ اور مفت دوائی نہیں ملتی انہیں حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پنجاب کے تمام وزیر سیلاب متاثرین کے ساتھ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button