پاکستان
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء نے استعفیٰ کیوں دیا؟

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 2صوبائی وزراء عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر بھی جاری کی اور تصدیق کی کہ انہوں نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں وزراء نے اپنے استعفے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کر دیے ہیں۔ دونوں وزرا کا تعلق صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی ہیں جب کہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔