پاکستان
عمران خان کو اقتدار سے کس نے اور کیوں ہٹایا؟ شبر زیدی نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کو اقتدار سے کس نے اور کیوں ہٹایا؟ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اقتدار سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ عمران خان اقتدار میں آئے کیونکہ وہ اسرائیل پر کھل کر تنقید کرتا ہے۔ انہیں شہباز شریف جیسے بزدل چاہیے تھے جو اسرائیل کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی خاموش رہیں۔