کھیل
ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ، محسن نقوی کا کرارا جواب

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ کی ٹرافی کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا کو کرارا جواب دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے توکپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کرلے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔