انٹرنیشنل

افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کا معاملہ، طالبان حکومت کا بیان سامنے آگیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کا بیان سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کی خبریں درست نہیں ہیں، اس وقت تکنیکی ٹیمیں فائبر آپٹک کیبلز کی مرمت کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان ترجمان نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ میں بتایا کہ فائبر آپٹک کیبلز کافی خستہ ہوچکی تھیں اور اب ان کی مرمت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانیکے بعد اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جب کہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button