پاکستان

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد گرفتار

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس میں 4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ان کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button