انٹرنیشنل
مڈغا سکر میں مظاہرین کا احتجاج زور پکڑ گیا، صدر سے اسعتفے کا مطالبہ کردیا

مڈغا سکر (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈغا سکر میں پچھلے کئی روز سے جاری مظاہرین کا احتجاج زور پکڑ گیا ہے ، مظاہرین نے آج اپنے مظاہرے میں صدر سے اسعتفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کے مطابق مڈغاسکر میں حکومت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں دارالحکومت انتاناناریوو میں سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پانی، بجلی کی کمی دور کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے سمیت صدر اینڈری راجویلینا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ مڈغاسکر میں 4 روز سے جاری مظاہروں میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔