ٹیکنالوجی

وائی فائی کی سپیڈ کیوں سست ہوتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی

جنوبی افریقہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی کی سپیڈ کیوں سست ہو جاتی ہے؟ گھر میں ایسی کونسی چیز ہے جس سے وائی فائی کی سپیڈ کم ہوتی ہے؟ اس حوالے چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق براڈ بینڈ جینی نامی ادارے کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر کے اندر موجود پودے وائی فائی کی رفتار کو سست بناسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اگر راٹر کو ان پودوں سے دور منتقل کر دیا جائے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ان پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتے وائی فائی سگنلز کو جذب یا پلٹا دیتے ہیں، جس سے انٹرنیٹ کوریج کمزور ہو جاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کوئی ایسا چھوٹا گھر جس کے اندر کافی پودے موجود ہوں، وہاں یہ اثر کافی نمایاں ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ ہم یہ دریافت کرکے شاک رہ گئے تھے کہ راٹر کو پودوں سے دور منتقل کرنے سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کتنی بہتری آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو راٹر کو ایسی جگہ لگانا چاہیے جہاں اردگرد پودے موجود نہ ہوں تاکہ وائی فائی سگنلز متاثر نہ ہوں۔ ویسے صرف پودے ہی نہیں دیواریں، چھت اور پڑوس کے وائی فائی نیٹ ورکس بھی انٹرنیٹ سست بنانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو مسلسل وائی فائی کی رفتار میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ سب سے پہلے راٹر کی پوزیشن کو تبدیل کرکے دیکھیں۔ کئی بار راٹر کی جگہ بدل دینے سے انٹرنیٹ اسپیڈ کافی بہتر ہو جاتی ہے۔ راٹرز کی جانب سے ہر سمت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں اور اگر آپ اسے اپنے گھر کے بائیں یا دائیں کونے میں لگا دیں گے تو ایک سمت میں وائرلیس کوریج سے محروم ہو جائیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ راٹر کو گھر کے وسط میں نصب کرنا بہترین اسپیڈ اور نیٹ ورک سکیورٹی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ راٹرز کی جانب سے مضبوط سگنلز کو نیچے کی جانب بھیجا جاتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ اسے جتنی اونچی جگہ پر لگایا جاسکتا ہے، وہاں لگائیں تاکہ بہترین کوریج مل سکے۔ کسی الماری کے اوپر یا دیوار کے اوپری حصے میں اسے لگانا بہتر ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button