صحت

روزانہ پھل کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کی بنیاد پر پھل کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ اس حوالے سے برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کی Leicester یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا کی 90 فیصد آبادی کو فضائی آلودگی کا سامنا ہوتا ہے اور اب تک ہونے والے تحقیقی کام سے ثابت ہوا ہے کہ فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق تحقیق میں ہم نے دریافت کیا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد پھلوں کا کم استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے خواتین کے پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی سے زیادہ تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم مزید تحقیق کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ غذا سے وقت کے ساتھ پھیپھڑوں کے افعال میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ صحت کے لیے مفید غذا خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق میں یہی دیکھنا چاہتے تھے کہ غذا سے فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے پھیپھڑوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری تحقیق سے تصدیق ہوتی ہے کہ صحت بخش غذا سے مردوں اور خواتین دونوں کے پھیپھڑوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں، چاہے فضائی آلودگی کا سامنا ہی کیوں نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پھلوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش مرکبات پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی کے باعث ہونے والے تکسیدی تنا اور ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے یوکے بائیو بینک سے 2 لاکھ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں ان کے غذائی رویویوں، پھیپھڑوں کے افعال اور فضائی آلودگی کا موازنہ موجود تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کے ننھے ذرات میں معمولی اضافے سے پھلوں کا کم استعمال کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں کے افعال میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے مقابلے میں پھلوں کو زیادہ کھانے والے افراد بالخصوص خواتین میں یہ خطرہ نمایاں حد تک گھٹ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button