کھیل

صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا کو ناک آئوٹ کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم کے آل رائونڈر صائم ایوب نے بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو ایک ہی جھٹکے میں ناک آئوٹ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ آل راؤنڈر کی رینکنگ میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کی اب دوسری پوزیشن ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جب کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے، بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر چلے گئے، بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے کی ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button