نگرنگرسے

فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت ان ایکشن

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب حکومت ایکشن میں آگئی ہے اور انہوں نے چائینز ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے ترجمان کا بتانا ہے چائنیز ٹیکنالوجی کی مدد سے اینٹی اسموگ گن 2 ماہ میں تیار کی گئی ہے۔ ترجمان ای پی اے کے مطابق 2 اکتوبر سے اینٹی اسموگ گن لاہور کی سڑکوں پر دکھائی دے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گن زیادہ آلودگی والے علاقوں میں استعمال کی جائے گی اور اس میں 12 ہزار لیٹر پانی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button