انٹرنیشنل

انگلینڈ کی تاریخ تبدیل، پہلی بار خاتون کو بڑا عہدہ سونپ دیا

انگلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی تاریخ تبدیل ، پہلی بار خاتون کو بڑا عہدہ سونپ دیا مگر کونسا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ بن گئی ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کی 1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ آرچ بشپ آف کینٹربری بننے والی 106 ویں مذہبی رہنما ہیں۔ اس سے پہلے کوئی خاتون اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھی، مگر 2014 میں چرچ آف انگلینڈ نے 2014 سے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔

63 سالہ سارہ مولالی 7 سال لندن کی بشپ رہی ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ کا عہدہ تقریبا ایک سال سے خالی تھا۔ سابق آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے جنسی اسکینڈل پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ سارہ مولالی پہلے ایک نرس تھیں اور 2000 کی دہائی کے شروع میں انگلینڈ کی چیف نرسنگ آفیسر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2002 میں وہ پادری بن گئی تھیں جبکہ برطانوی ایوان بالا کا حصہ بھی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button