انٹرنیشنل
غزہ جنگ، 2سالوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان کتنا ہوا؟

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ میں 2سالوں کے دوران کتنے اسرائیلی فوج ہلاک ہوئے؟ اس حوالے اسرائیلی وزارت دفاع نے تمام اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سیتقریبا 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سے ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ریاست اپنے کندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے۔