کھیل

آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت میں طبیعت ناساز، وجہ بھی سامنے آگئی

کانپور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھارت میں طبیعت ناساز ہو گئی، ان کی طبیعت ناساز کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر تھی جہاں گزشتہ ہفتے بھارتی اے ٹیم کے خلاف میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کانپور میں فوڈ پوائزننگ کا شدید مسئلہ ہوا۔

فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو 2 دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ آسٹریلیا اے کے مزید 3 کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی تھی۔ جس کے بعد آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔ اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button