کھیل

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، آصف آفریدی کی شمولیت پر سوالیہ نشان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کیے گئے قومی سکواڈ میں شامل آصف آفریدی کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور مختلف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ رکن سلیکشن کمیٹی نے وضاحت دی ہے کہ آصف آفریدی کو نعمان علی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے مگر نعمان علی فرسٹ چوائس ہیں، اگر فٹنس کا مسئلہ ہوتا ہے تو تجربہ کار بولر ہونا چاہیے۔ رکن سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ عمر کی حد کی پابندی نہیں ہونی چاہیے ، اگر کسی کی ضرورت ہے تو کھیلنا چاہیے، آصف آفریدی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل پہلے کھیل چکے ہیں۔

اس حوالے ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کی بجائے آصف آفریدی کو شامل کرنے پر اعتراضات سامنے آئے ہیں جب کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے حال ہی میں سزا مکمل کرنے کے معاملے کو بھی اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button