ٹیکنالوجی

چین کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور شاہکار، مخالفین حیران

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور شاہکار بنا ڈالا ہے جس کو دیکھ کر امریکا سمیت دیگر مخالفین ممالک حیران و دنگ رہ گئے ہیں اور ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہائنان کے علاقے لینگشوئی میں زیرآب تعمیر کیے جانے والے اس ڈیٹا سینٹر کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔ شینزن ہائی کلاڈ ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی نامی کمپنی نے اس ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کیا ہے۔ ڈیٹا سینٹر کے اندر سرورز 1300 ٹن وزنی ڈیٹا کیبن میں رکھے جائیں گے جو کہ پانی کے اندر 35 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔ اس طرح ہر کیبن میں 24 سرورز رکھے جاسکیں گے اور وہاں 400 سے 500 سرورز کو رکھنا ممکن ہوگا۔

ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے سمندری پانی کو استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق سمندری پانی سے ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے سے توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس صوبے میں 5 سال کے دوران 100 زیرآب ڈیٹا کیبن کی تعمیر کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button