پاکستان

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بڑا اعلان کر دیا ہے ، اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 26 وین آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔ بعد ازاں آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کیں اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتی ہے، اس موقع پر جسٹس محمدعلی مظہر بولے یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔ اس دوران کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ بینچ کے کسی جج پرذاتی حیثیت میں کوئی اعتراض نہیں، چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button