انٹرنیشنل

4ملکی اجلاس، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی، لمحہ فکریہ

افغانستان میں کالعدم دہشتگرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، داعش اور القاعدہ شامل ہیں: محمد صادق خان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ہونے والے 4ملکی اجلاس کے دوران افغانستان میں دہشتگردوں کی مودگی پر اظہار تشویش کے ساتھ ساتھ اس کو لمحہ فکریہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے بتایا کہ افغانستان کے لیے 4 فریقی اجلاس ماسکو میں ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔ محمدصادق خان کا کہنا تھا کہ شرکاء نے افغانستان میں بعض کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کالعدم دہشتگرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، داعش اور القاعدہ شامل ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ محمد صادق خان نے کہا کہ اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں شریک ممالک نے افغانستان میں پائیدار، خودمختار اور پرامن ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ اجلاس میں افغانستان کو دہشتگردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زوردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button