انٹرنیشنل

بھارت میں کانسی کے سیرپ نے 14بچوں کی زندگی نگل لی

کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف مدھیہ پردیش میں 11 بچے جبکہ کل 14 ہلاکتوں کے بعد بھارت کی متعددریاستوں میں سیرپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں افسوسناک واقعہ ہوا جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں کانسی کا سیرپ پینے سے 14بچوں کی ہلاکتیں ہو گئیں ، ایک ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں ہوئیں۔ میڈیاکے مطابق کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی جانے کیبعد دواساز کمپنی کیخلاف کرمنل کیس دائر کردیاگیا ہے جب کہ ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف مدھیہ پردیش میں 11بچے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کل 14 ہلاکتوں کے بعد بھارت کی متعددریاستوں میں سیرپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button