پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین’ فیصل کریم کنڈی ڈٹ گئے

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی برقرار رہیں گے ، اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنا فیصلہ سنا کر ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔