نگرنگرسے
ملیر ندی میں سونے کی تلاش، لوگوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقے ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے اور تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔