لاہور ٹیسٹ’ پاکستانی سپنر نعمان علی اہم اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی سپنر نعمان علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں جاری ہے جس میں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے منگل کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا، جب انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم کا 37 سالہ پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا۔
39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9 ویں بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی اننگ میں سب سے زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ 1988ء میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم نے اپنے شاندار کیریئر میں 8 بار اننگ میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔