امیر خان متقی کا دورہ بھارت، شاعر جاوید اختر پھٹ پڑے

ممبئی (شوبز ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ بھارت کے موقع پر پر تپاک استقبال کرنے پر بھارتی منصف اور شاعر جاوید اختر پھٹ پڑے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں استقبال دیکھ کر شرمندگی سے میرا سر جھک گیا ہے۔ جاوید اختر نے کہا کہ ‘میرا سر شرم سے جھک گیا جب میں دیکھتا ہوں کہ طالبان جو دنیا کا سب سے خطرناک دہشت گرد گروہ ہے کے نمائندے کو کس طرح عزت اور اس کا استقبال کیا جا رہا ہے، وہ بھی ان لوگوں کی جانب سے جو ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف تقریریں کرتے ہیں’۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ’شرم آتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند نے ان کا استقبال کیا جنہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ میرے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں!!! ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے’۔