پاکستان

9مئی کیس، شاہ محمود کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کھوج نیوز) 9مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، یہ اپیل کس نے دائرکی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button