پاکستان
عوام کیلئے بڑی خبر، پٹرولیم مصنوعات میں حیران کن کمی کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام کے لئے بڑی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں حیران کن کمی کا اعلان کیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ پتا چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔ دوسر ی جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔