انٹرنیشنل
روسی تیل کی خریداری کو روکنے کا معاملہ، ٹرمپ اور مودی کی گفتگو میں کتنی سچائی؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کو روکنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں کتنی سچائی؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے توانائی سے متعلق جو بیان سامنے آیا اس پر وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کردیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلیفونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ اور مودی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے بھی اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل کی خریداری پربھارت اور چین کیباضابطہ بیان پر انحصار کرتے ہیں۔