پاکستان

پاکستان کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان مگر کیوں؟

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ اور کتنے دن تک بند ہو گئی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد سب چونک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا جس میں آئندہ 2 روز کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کی گئی ہے کہ 2 روز کے دوران 3،3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button