کھیل

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بابر اعظم کو کھڈے لائن لگانے کی تیاری مکمل

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم کو کھڈے لائن لگانے کی تیاری مکمل کرلی گئی، قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بڑا بیان داغ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بابر کی واپسی کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا میں بابر اعظم کے انتخاب کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فخر زمان کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا گیا تاکہ وہ اپنی ٹیکنیک بہتر بنا سکیں۔ ہم نے ان سے بات کی اور وہ ون ڈے کرکٹ پر دوبارہ توجہ دینا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے انہیں ٹی ٹوئنٹی سے وقتی آرام دیا۔ مائیک ہیسن نے بتایا کہ بابر جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں غالبا نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے اور میں پر اعتماد ہوں کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اس سے ایک ٹاپ آرڈر بیٹر کے لیے موقع پیدا ہوا اور یہ بابر کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button