انٹرنیشنل
اقوام متحدہ کی امن فون نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) کے اہلکاروں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایاجبکہ اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر جارحانہ انداز میں پرواز کی تھی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یونیفل نے بتایا ہے کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔ یونیفل کے مطابق اس واقعے کے فورا بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرینیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔ امن فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔



