پاکستان

گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی ہے یہ 2025ء کے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے اس کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی،جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے۔ اسپیکر کے مطابق آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button